سعودی عرب: انسانی حقوق کے 2 کارکن گرفتار

386

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) غیر سرکاری تنظیموں کے مطابق سعودی عرب میں حکومت نے انسانی حقوق کے 2 سرگرم کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ یہ گرفتاری گزشتہ اختتام ہفتہ پر کی گئی تھی۔ ملزمان عبدالعزیز شعیبلی اور عیسیٰ الحامد کا تعلق انسانی حقوق کی تحلیل شدہ غیر سرکاری تنظیم سول اینڈ پولیٹیکل رائٹس ایسوسی ایشن سے بتایا گیا ہے۔ تنظیم کو سعودی حکومت نے 2013ء میں خلاف قانون قرار دے کر تحلیل کر دیا تھا۔