پہلی عالمی جنگ میں ڈوبنے والی جرمن آبدوز دریافت

364

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) بلجیم کے حکام نے بتایا ہے کہ انہیں پہلی عالمی جنگ کے دور کی ایک جرمن آبدوز سمندر کی تہہ میں محفوظ حالت میں ملی ہے اور اس میں 23 افراد کی لاشیں بھی موجود ہیں۔ مقامی حکام نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ بحیرہ شمالی میں محققین کو ملنے والی اس آبدوز کے سامنے والے حصے کو نقصان پہنچا ہے تاہم یہ ابھی تک بند ہے اور اس میں 23 افراد کی نعشیں موجود ہیں۔ اس سلسلے میں جرمن حکام سے رابطہ کیا گیا ہے۔