؍ وارسا (انٹرنیشنل ڈیسک) پولینڈ اور ہنگری کے رہنماؤں نے یورپی یونین کے مطالبات اور پابندیوں کی دھمکیوں کو رد کرتے ہوئے مہاجرین سے متعلق سخت پالیسیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ یورپی یونین کی جانب سے یونان اور اٹلی میں موجود ہزاروں مہاجرین کو رکن ریاستوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ طے کیا گیا تھا، تاہم پولینڈ اور ہنگری نے اس منصوبے کے تحت مہاجرین کو اپنے اپنے ہاں پناہ دینے سے انکار کر دیا ہے ۔
دوسری جانب یورپی یونین کے ایگزیکٹیو کمیشن نے ان دونوں ممالک کے خلاف کارروائی کے آغاز کا اعلان کیا ہے ۔ ہنگری کے وزیراعظم وکٹور اوربان نے وارسا میں اپنی پولستانی ہم منصب بیاٹا سیڈلو کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک اس حقیقت کو پہچانیں۔ ہنگری اور پولینڈ ’مہاجرین کے ممالک‘ بننے کو تیار نہیں۔
ہنگری ؍ پولینڈ