مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے زیرانتظام انسانی حقوق کونسل نے فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے کھلے عام ارتکاب پر صہیونی ریاست کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کونسل کے 29 رکنی فورم نے ایک قرارداد منظور کی جس میں اسرائیل کوفلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے الزام میں بلیک لسٹ کردیا ہے۔
29 ممالک کا کہنا ہے کہ اسرائیل انسانی حقوق کے کارکنان کے خلاف انتقامی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔ ایسے کارکنان جو اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کرتے ہیں صہیونی ریاست کی انتقامی کارروائیوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ انسانی حقوق کونسل کے سیکرٹری جنرل نے ایک بیان میں کہا کہ کونسل نے فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اسرائیل بلیک لسٹ