تعطیلات کے بعد نیتن یاہو کی مبینہ کرپشن کی ازسرنو تحقیقات

122

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی پولیس نے سال نو کی تقریبات اور سرکاری تعطیلات کے بعد وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی مبینہ کرپشن کا از سرنو آغاز کیا جا رہا ہے ۔عبرانی اخبار ’معاریو‘ کے مطابق نیتن یاہو کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لیے پولیس نے تیاری مکمل کرلی ہے ۔



اکتوبرکے پہلے یا دوسرے ہفتے میں وزیراعظم کے خلاف جاری تحقیقات دوبارہ شروع کردی جائیں گی۔اخباری رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی کرپشن کے دونوں مقدمات کی تحقیقات جلد از جلد شروع کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے۔ اخبار نے پولیس کے ایک سینئر عہدیدار آری ہارو کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کے خلاف کرپشن تحقیقات جلد شروع ہوں گی۔ ان کاکہنا تھا کہ حالیہ گواہیوں کے سامنے آنے کے بعد وزیراعظم کے خلاف کرپشن کے شبہات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
نیتن یاہو ؍ تحقیقات