سعودی یوم الوطنی بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا

118

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں گزشتہ روز مملکت کا قومی دن بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ یہ دن شاہ عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے 17 جمادی الاول 1351ھ کو جاری اُس شاہی فرمان کی یاد میں منایا جاتا ہے جس میں مملکت کے بانی نے جدید سعودی ریاست کے تمام حصوں کو مملکتِ سعودی عرب کے نام کے تحت متحد کر دیا تھا۔ قومی دن کے موقع پر سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ثقافتی ، سماجی اور کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں کے علاوہ مختلف پروگرام اور تقریبات منعقد کی گئیں۔ شاہراہوں اور گھروں کو سبز رنگ کے علاوہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصاویر

سے سجایا گیا۔ اس موقع پر پہلی مرتبہ سعودی عرب میں قومی دن کی تقریبات دارالحکومت ریاض کے شاہ فہد اسٹیڈیم میں منعقد کی گئیں جہاں سعودی شہری اپنے خاندانوں کے ساتھ جمع ہوئے۔ سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت سعودی عرب کے 87 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سعودی عرب علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا فعال اور موثر کردار بخوبی ادا کر رہا ہے۔ مملکت عالمی امن اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کام کرنے پر بھی کاربند ہے اور تمام انسانیت کی بھلائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
سعودی یوم الوطنی