یمن سے سعودی عرب اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام

174

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے صوبے جازان میں وزارت داخلہ کے زیر انتظام فورس نے بڑی مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ کی بڑی تعداد کی اسمگلنگ کی کارروائی ناکام بنا دی۔ اس دوران اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔ جازان میں المجاہدین فورس کے سرکاری ترجمان خالد عبداللہ نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ فیفا کے علاقے میں فورس کے زیر انتظام ایک چیک پوائنٹ پر اہل کاروں نے ایک ٹویوٹا شیس کو روکا جو جازان صوبے کے مشرقی حصے کی جانب سے آ رہی تھی۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر آگے والے حصے میں ایندھن کے ٹینک کے اندر گولہ بارود اور ہتھیار موجود تھے ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ گاڑی سے 25200 گولیاں ، 3 پستول اور مزید ہتھیار برآمد ہوئے۔ ضروری اقدامات کے بعد تمام تر اشیا کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
یمن ؍ اسمگلنگ