ڈنپسار (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے مشہور ساحلی و سیاحتی جزیرے بالی کے علاقے کُوٹا میں آتش فشاں ’کوہ اگوننگ‘ کے پھٹنے سے خوف پھیل گیا ہے۔ گزشتہ ماہ اگست سے اِس آتش فشاں کی زوردار گڑگڑاہٹ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انڈونیشیا کے آفتوں سے نمٹنے والے ادارے نے بتایا ہے کہ تقریباً 50 ہزار افراد گڑگڑاہٹ کے خوف کی وجہ سے علاقہ چھوڑ گئے ہیں۔ ایجنسی کے مطابق علاقہ چھوڑنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ آتش فشاں کسی وقت پھٹ سکتا ہے۔