ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی ساحلی محافظوں کے مطابق چینی کوسٹ گارڈز کے 4 بحری جہاز سینکاکو کے متنازع جزائر کے قریبی سمندر میں داخل ہوئے ہیں۔ 5 دن میں چینی بحری جہازوں کی یہ دوسری کارروائی ہے۔ بیان کے مطابق گزشتہ جمعرات کو بھی چینی کوسٹ گارڈز نے ایسا ہی کیا تھا۔ جاپان کی طرح چین بھی ان جزائر پر حق ملکیت ظاہر کرتا ہے۔ اس وقت سینکاکو جزائر جاپانی کنٹرول میں ہیں۔ چینی سمندری ایجنسی نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ کوسٹ گارڈز کے بحری جہاز چینی سمندری حدود میں ہی گشت کر رہے تھے۔