فدائی حملے کے بعد کئی فلسطینی شہر میدان جنگ بن گئے‘27 زخمی

170

قبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین کے علاقے مقبوضہ بیت المقدس میں منگل کو ہونے والے ایک فدائی حملے میں 3 صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد قابض صہیونی فوج نے نہتے شہریوں پر وحشیانہ حملے شروع کردیے ہیں۔ دوسری جانب قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ہزاروں شہریوں نے گھروں سے نکل کر احتجاجی مظاہرے کیے۔ غرب اردن اور بیت المقدس میں مظاہروں کے دوران قابض فوج نے نہتے مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں 27 شہری زخمی ہوگئے۔