بلجیم: داعش سے تعلق کے الزام میں مراکشی باشندہ گرفتار

118

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) بلجیم کے حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے دارالحکومت برسلز سے ایک مشتبہ شدت پسند کو گرفتار کیا ہے جس کا تعلق مراکش سے ہے اور وہ دہشت گرد گروپ داعش سے وابستہ ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق برسلز سے گرفتار ہونے والے شدت پسند پر داعش کے لیے نوجوانوں کو بھرتی کرنے اور (باقی صفحہ 9 نمبر 1)
ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ بلجیم کے وفاقی استغاثہ اعلیٰ کے ترجمان اریک فان ڈیر سیپٹ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ پولیس نے زافنتم کے مقام پر ایک مکان پر چھاپا مار کر ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ۔



اس کی گرفتاری اسپین کی نشاندہی پر کی گئی ہے۔ گرفتار مشتبہ شدت پسند کی عمر 26 سال بتائی گئی تاہم اس کی مزید شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار مراکشی شدت پسند 2014ء سے برسلز میں اپنے گھر اور مختلف کیفے ٹیریاز میں دہشت گردانہ فکر کی ترویج اور لوگوں کو داعش کے لیے بھرتی کی کوششیں کرتا رہا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار شدت پسند کا ایک بھائی عراق اورشام میں دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ شامل رہا ہے تاہم مذکورہ شخص بیرون ملک نہیں جا سکا۔ اس نے یورپی ممالک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔
بلجیم ؍ مراکشی گرفتار