لبنان میں حماس اور اسلامی جہاد کے رہنماؤں کی اہم ملاقات

231

یروت (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطینی تنظیموں حماس اور اسلامی جہاد کے قائدین نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اہم ملاقات کی۔ جس میں دونوں جماعتوں میں اشتراک عمل آگے بڑھانے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بیروت میں حماس کے ریجنل ہیڈ کواٹر میں حماس اور اسلامی جہاد کے رہ نماؤں میں ہونے والی ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا (باقی صفحہ 9 نمبر 10)
گیا۔ ملاقات میں لبنان میں حماس کے مندوب علی برکہ، سیاسی شعبے کے عہدیدار احمد عبدالہادی، جماعت کے شعبہ تعلقات عامہ کے انچارج مشہور عبدالحلیم اور میڈیا ایڈوائزر عبدالمجید عوض موجود تھے۔ دوسری جانب اسلامی جہاد کی طرف سے لبنان میں جماعت کے مندوب احسان عطایا ابو حسام، خارجہ تعلقات کے کوآرڈینیٹر شکیب العینا اور سیاسی شعبے کے رکن محفوظ منور نے شرکت کی۔ دونوں جماعتوں کے وفود نے ملاقات کے دوران فلسطینی دھڑوں میں قومی مفاہمت کے لیے جاری کوششوں، لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے مسائل اور ان کے حل کے لیے مختلف تجاویز پرغور کیا گیا۔ بیروت میں جمع ہونے والی حماس اور اسلامی جہاد کی قیادت نے قومی مفاہمت کے لیے جاری کوششوں کی حمایت کی اور تحریک فتح اور فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا کہ وہ مفاہمت کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔
حماس ؍ اسلامی جہاد