فیس بک انتظامیہ کی جانب سےصارفین کیلئے ڈس لائیک تو نہیں مگر کچھ اس سے ملتے جلتے ڈاؤن ووٹ بٹن کا ضرور تجربہ کیا جارہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تجربہ کمنٹس کے لیے کیا جارہا ہے اور یہ ری ایکشنز سے بالکل ہٹ کر ہے،فیس بک صارفین کی جانب سے طویل عرصے سے ڈس لائیک بٹن کا مطالبہ کیا جارہا ہے مگر کمپنی اس کے لیے تیار نہیں کیونکہ اس کے خیال میں یہ ساکھ کے لیے اچھا نہیں اور اس کی جگہ 2016 میں ری ایکشنز کو متعارف کرادیا تھا۔
ترجمان فیس بک کےمطابق ہم ڈس لائیک بٹن کی آزمائش نہیں کررہے بلکہ ایسا فیچر آزمایا جارہا ہے جس کے ذریعے لوگ پبلک پیج پوسٹس پر کمنٹس کے ذریعے اپنا ردعمل ظاہر کرسکیں گے۔
تجربہ اس وقت امریکا میں محدود تعداد میں صارفین پر کیا جارہا ہے،اس فیچر کے ذریعے اگر کوئی صارف کسی پوسٹ کو ناپسند بھی کرتا ہے تو بھی وہ دیگر پر ظاہر نہیں ہوگا کیونکہ یہ یوزر فیسنگ فیچر نہیں ۔
بنیادی طور پر یہ نامناسب مواد کو رپورٹ کرنے کا آسان ذریعہ ہوگا کیونکہ اس وقت کسی پوسٹ کو رپورٹ کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔