سعودی عرب میں زیادتی اور قتل کے مقدمے میں چار پاکستانیوں کے سرقلم کرئیے گئے۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ زیادتی اور قتل کے جرائم میں سزائے موت پانے والے چار پاکستانیوں کے سرقلم کردئیے ہیں،مجرمان نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک گھر میں گھس کر خاتون اور اس کے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھاجب کہ ملزمان گھر سے لوٹ مار کرکے فرارہوگئےتھے۔
سعودی عرب میں رواں سال کے دوران اب تک کے مختلف مقدمات میں سزائے موت کے مرتکب 20 مجرموں کے سرقلم کئے جاچکے ہیں ۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال دس جولائی کو پاکستانی شہری سمیت 6 مجرمان کو منشیات اسمگلنگ کے جرم سر قلم کئے گئے تھے جو کہ سال 2017 میں ایک ہی روز اتنے مجرمان کو منتطقی انجام تک پہنچانے کی سب سے بڑی تعداد تھی،جبکہ مجموعی طور پر 2017 میں 141 افراد کو سزائے موت پا چکے ہیں۔