ترکی :ضلع توکات میں نمائش کیلئے 8سو سال قدیم قران مجید کانسخہ کی نمائش کیلئے پیش ،زائرین کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔
ترک ضلعی محکمہ برائے ثقافت کے ڈایکٹر آدم چاکر نے بتایا ہے کہ ہمارے عجائب گھر میں قدیم تہذیب کے نادر و نایاب نمونے محفوظ ہیں،قرآن مجید کا یہ نسخہ ہاتھ سے لکھا ہوا ہے اور 800 سال پرانا ہےیہ سَن 2010 میں ہدئیے کی ادائیگی کے بعد قونیہ بھیجا جہاں اس کی ترئین میں 1سال کا عرصہ لگا ۔
یہ نسخہ ہاتھ سے لکھا ہوا ہے جسے اناطولیہ کے قدیم ترین قرآن مجید ہونے کا اعزاز حاصل ہے جو کہ سَن 1190ء میں تحریر کیا گیا تھا۔