کراچی (رپو رٹ:منیرعقیل انصاری)ایم کیو ایم کی آپس کی لڑائی کی وجہ سے شہر میں صفائی و ستھرائی کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے،میئر کراچی سمیت ڈسٹرکٹ میو نسپل کا رپو ریشن کے چیئر مین مختلف گروپس میں تقسیم ہو گئے ہیں،بلد یہ عظمیٰ کراچی اورڈی ایم سی کے ملازمین اپنی ملازمتوں پر آنے کے بجا ئے ایم کیو ایم پی آئی بی اور بہادرآباد کے دفا تر پر چکر لگا نے پر مجبور ہیں، بلد یہ عظمیٰ کراچی اورڈی ایم سی آفس میں مسائل لے کر آنے والے سا ئلین کی کو ئی شنو ائی نہیں ہو رہی ہے۔شہر پہلے ہی گند گی کا ڈھیر بنا ہو ہے ، ایم کیوایم کی مو جو دہ صورتحال کے با عث شہرمیں صفا ئی ستھر ائی کا عمل مکمل طو ر پر ٹھپ ہو گیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے بعد عوام کو امید تھی کہ ان کے مسائل حل ہوں گے۔شہر کی حالت زار بہتر ہوگی حالات بدلیں گے لیکن افسوس کہ مئیر کراچی کی اب تک کی کارکردگی نے کراچی کے عوام کو شدیدمایوس کیا ہے۔اس حوالے سے بلد یہ عظمیٰ کراچی کے اپوزیشن لیڈر اکرام اللہ وقاص کا کہنا ہے کہ میئر کراچی ، ایم کیو ایم پاکستان کے موجودہ تنظیمی بحران کے تنا ظر میں اور ڈپٹی میئر کی غیر موجودگی میں اپنی اکثریت کونسل میں کھو چکے ہیں اور موجودہ بلدیہ عظمیٰ کے حالات جس میں4ارب کے خسارے میں جانے کے بعد بلدیہ عظمیٰ کراچی دیوالیہ کے قریب ہے ، مہینے کی 12تاریخ ہوگئی ہے اب تک ملازمین کو تنخواہیں نہیں دے سکے ہیں، عوام مسائل میں گھرے ہوئے ہیں ۔میئر کراچی نے کراچی کے شہریوں کو ما یوس کیا ہے، میئر کراچی منتخب ہو نے کے بعد سے آج تک انہوں نے شہر کی بہتری کے لیے کا م کر نے کے بجائے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو کرپشن کا گڑھبنا دیا ہے اور اپنے من پسند ڈائریکٹرز کے ذریعے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو تباہی کے دہا نے پر پہنچا دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلد یہ عظمیٰ کی اپوزیشن میئر کراچی سے فوری طو ر پر سٹی کو نسل کا اجلاس بلانے اور بلدیہ کے چیئر مین کے مسائل پر بحث کرنے کا مطالبہ کرتی ہے ، حالیہ صورتحال میں چیئر مین تذبذب کا شکار ہیں،اپوزیشن یہ سمجھتی ہے کہ میئر کراچی اپنی کونسل میں اکثریت کھو چکے ہیں وہ کونسل میں آکر اپنی پوزیشن واضح کریں۔