شامی فوج نے شہریوں پر قیامت ڈھا دی،100کے قریب جاں بحق،سیکڑوں زخمی

740

دمشق: شامی درندرہ صفت فوج  کی مشرقی غوطہ میں وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں20 بچوں سمیت 94 شہری جاں بحق اور 325 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مشرقی غوطہ کے علاقوں  ہمویہ ،سکبا اور دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے میں بمباری کی گئی،اسدی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ۔

1

دمشق حکومت کی حامی فورسز شمال مغربی شام میں عفرین کے علاقےمیں داخل ہونے ہی والی ہیں۔ اسد حکومت کی حامی فورسز کا عفرین میں داخلہ اب صرف چند گھنٹوں کی بات ہے۔ عفرین میں ترک فوجی دستے شامی کردوں کے خلاف اپنی زمینی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شامی کرد فورسزکے ایک مشیر نے کہا تھا کہ عفرین میں مغربی دنیا کے حمایت یافتہ شامی کرد جنگجو اب صدر اسد کی حامی فورسز کے ساتھ مل کر ترک دستوں کے خلاف کارروائیاں کریں گے۔

دوسری جانب ترک مسلح افواج کی طرف سے شام کے علاقے عفرین میں جاری شاخ زیتون آپریشن کے دائرہ کار بڑھاتے ہوئے ،مزید3دیہات کو دہشت گردوں سے پاک کردیا ہے۔