کے الیکٹرک کی غلط بیانی

146

روزنامہ جسارت میں 31 مئی بروز جمعرات کو کے الیکٹرک کے متعلق شائع ہونے والی خبر کے حوالے سے میں بحیثیت ایک عام شہری یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ کے الیکٹرک کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں جمع کروایا گیا یہ جواب کہ بن قاسم پلانٹ کی مرمت کے بعد اب شہر کراچی میں کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ہے سراسر غلط بیانی اور حقائق کی نفی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ناصرف لوڈ شیڈنگ بلاتعطل جاری ہے بلکہ رمضان کے مہینے کے احترام اور روزہ داروں اور نمازیوں کی آسانی سب کو نظر انداز کرتے ہوے سحروافطار اور تراویح کے اوقات میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ متعلقہ اداروں سے گزارش ہے کہ وہ کے الیکٹرک کی غلط بیانیوں کے بجاے عوام الناس سے حقائق جاننے کی کوشش کریں اور کم از کم ماہ رمضان میں کراچی کے شہریوں کی حالت زار پر رحم کریں۔
رمشاء خان، جامعہ کراچی
khanramsha684@gmail.com