سری نگر،بھارتی فوج کا سرچ آپریشن، ایک کشمیری نوجوان شہید

232

 

سری نگر: بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

بھارتی فوج نے گزشتہ روز تحریک آزادی کے رہنما برہان وانی کی دوسری برسی سے قبل ہی علاقے میں ناکہ بندیاں شروع کردی تھیں اور اس دوران مظالم کے دوران تین کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کےمطابق بھارتی فوج کی تازہ کارروائی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا ہے،۔جبکہ قابض فوج نے رات گئے ضلع کپواڑہ کےعلاقے ہندواڑہ میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران ایک نوجوان کو شہید کردیا۔

بھارتی فوج نے نوجوان کی شہادت کے بعد کشیدگی کے پیش نظر علاقے کا مکمل محاصرہ بھی کر رکھا ہے