شاہد آفریدی کی سانحہ مستونگ کے زخمیوں کی عیادت

336

کوئٹہ: سابق کرکٹر شاہد آفریدی سانحہ مستونگ کے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کے لیے کوئٹہ پہنچ گئے۔

شاہد آفریدی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے شہید رہنما نواب زادہ سراج رئیسانی کے اہلخانہ سے تعزیت بھی کی جس کے بعد وہ زخمیوں کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ پہنچے۔

شاہد آفریدی کا ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہنا تھا کہ وہ کوئٹہ میں ہیں جہاں انہوں نے نواب سراج رئیسانی کے لواحقین سے تعزیت کی اور زخمیوں کی عیادت بھی کی۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial

آفریدی نے کہا کہ انہوں نے بلوچستان کے لوگوں میں تبدیلی دیکھی ہے اور بلوچستان کے لوگ جانتے ہیں کہ مشترکہ دشمن کے خلاف کیسے متحد رہا جائے۔

یاد رہے کہ 13 جولائی کو مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی کارنر میٹنگ میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں نواب سراج رئیسانی سمیت 149 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔