خیبرپختونخوا کا بجٹ 13کے بجائے18جون کو پیش ہوگا

86

پشاور (صباح نیوز) 13 جون کو پیش کیا جانے والا خیبرپختونخوا کا بجٹ اب تاخیر سے18 جون کو پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی بجٹ کے لیے پہلے 13جون کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم اب وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے تصدیق کی ہے کہ پختونخوا کا بجٹ 18جون کو پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پختونخوا حکومت نے مالی سال2019-20کے لیے 750 ارب روپے سے زاید کا بجٹ تیار کرلیا ہے، نئے مالی سال کے لیے خیبرپختونخوا کے کل آمدن کا تخمینہ 657 ارب 25 کروڑ روپے
ہے، جبکہ جاری اخراجات کا تخمینہ 475 ارب 25 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آمدن کا ہدف 45ارب روپے سے بڑھاکر 55ارب روپے کردیاگیاہے جبکہ بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے200ارب روپے سے زاید مختص کیے گئے ہیں۔اسکے علاوہ بجٹ میں ضم ہونے والے اضلاع کے جاری اخراجات کے لیے 65ارب، اے ڈی پی کے لیے 36ارب روپے رکھے گئے ہیں