ڈیرہ اسماعیل خان،دریائے سندھ  کے بہا ئو میں اضافہ، کئی دیہات متاثر

158

ڈیرہ اسماعیل خان(آ ئی این پی)خیبر پختون خوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں دریائے سندھ کے پانی کے بہا ئو میں اضافے سے کچے کے کئی دیہات متاثر ہوئے ہیں،کئی بستیوں کے مکینوں نے دریائے سندھ کے پانی کے بہائو میں اضافے کے باعث کٹاو کی وجہ سے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ گزشتہ چند روز سے دریائے سندھ کے پانی کے بہائو میں اضافے کی وجہ سے کٹائو جاری ہے، کئی بستیوں کے مکینوں نے محفوظ علاقوں کی جانب نقل مکانی شروع کردی ہے،کٹائو کی وجہ سے زمینیں دریا برد، کھڑی فصلیں زیرِ آب ہو گئیں جبکہ گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔