پشاور (آن لائن) قبائلی اضلاع میں انتخابات20 جولائی تک موخر کرنے پر الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپر کی چھپائی بھی روک دی‘ 16 نشستوں کیلیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ہونا تھی‘ قبائلی اضلاع کے لیے 28 لاکھ سے زاید بیلٹ پیپرز چھاپے جائیںگے۔ ذرائع کے مطابق قبائلی اضلاع کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اب 15سے 28جولائی تک ہو گی۔ خیبر پختونخوا حکومت کی
درخواست پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع میں 16 نشستوں پر 2 جولائی کو ہونے والے انتخابات20 جولائی تک موخر کیے ہیں‘ 16 قبائلی نشستوں پر شیڈول تبدیل ہونے سے امیدواروں کو مزید 2 ہفتے سے زاید کا وقت مل چکا ہے ۔
قبائلی انتخابات