مانسہرہ(صباح نیوز+آ ن لائن)کوہستان پالس گدار جانے والی جیپ خراب سڑک کے باعث دریائے سندھ میں جاگری،خواتین اور بچوں سمیت9افراد جاںبحق،‘6لاپتا،2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ باقی 9افراد نے چھلانگ لگاکر جانیں بچالیں۔ایس ایچ او تھانہ پالسکے مطابق گاڑی میں 21افراد سوار تھے جو کہ سیر غازی آباد سے گدار جارہے تھے کہ بدقسمت گاڑی شلکھن آباد کے قریب دریائے سندھ میں جاگری ۔ واقعے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئیں،جن میں 3 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں ۔ مرنے والوں میں 7افراد کی لاشیں مل چکی ہیں جبکہ ایک خاتون اور ایک مرد کی لاشیں دریا برد ہوگئیں ہیں جن کی تلاش جاری ہیں۔
حادثات