جیل میں ڈبل ایم اے کرنیوالے بھائیوں کی سزائوں میں کمی کا کیس سماعت کیلیے منظور

60

ہری پور (اے پی پی) پشاور ہائی کورٹ نے ہری پور جیل میں ڈبل ایم اے کرنے والے 2 بھائیوں عمر اور حمزہ کی سزائوں میں کمی کی استدعا سے متعلق کیس سماعت کیلیے منظور کرلیا۔ درخواست گزاروں محمد عمر اور حمزہ کی رٹ پٹیشن میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی جیل خانہ جات اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ محمد عمر اور حمزہ کو قتل کیس میں 25 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق ہری پور جیل میں قید دونوں بھائیوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہوئے اردو اور پولیٹیکل سائنس میں ڈبل ماسٹر کیا ہے مگر ان کی سزا میں کمی نہیں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ریکارڈ کی بنیاد پر قیدیوں کی سزا میں کمی کی جائے۔ عدالت نے ہری پور جیل سے قیدیوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔
جیل میں ایم اے