مردادن، کمسن بچی کے قتل کا معمہ حل، 2پڑوسی خواتین گرفتار

102

مردان( آن لائن) مردان میں کمسن بچی اقرا کے قتل معمہ حل ہوگیا، پولیس نے 2پڑوسی خواتین کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او مردان سجاد
خان نے اقرا قتل کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 4 برس کی بچی اقرا کو عید الاضحی کی رات اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا، تفتیشی ٹیم نے بچی کے قتل میں ملوث 2 ہمسایہ بہنوں کو گرفتار کرلیا ہے جن سے آلہ قتل بھی برآمد کرلی گئیں۔ ملزمان کی ماں اور مقتولہ بچی اقرا کی والدہ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کا بدلہ سفاک ملزمان نے بچی سے لیا۔ فاطمہ اور نادیہ نے اقرا کو درانتیوں کے وار سے قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی، چھوٹی بہن حلیمہ نے قتل کا راز فاش کردیا۔ دونوں بہنوں نے دوران تفتیش بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔پولیس پولی گرافک مشین سمیت دیگر جدید آلات کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ واضح رہے کہ عید سے ایک روز قبل مردان کے علاقے جانباز نرے کلے میں اقرا مہندی لینے دکان گئی اور پھر واپس نہیں آئی۔ اگلے روز شام کے وقت مقتولہ کی مسخ شدہ لاش گھر کے پاس ہی واقع گنے کے کھیت سے ملی۔
مردادن/کمسن بچی قتل