خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

65

پشاور(آن لائن) خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد سال رواں کے دوران صوبہ میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد45ہوگئی ہے ۔ بدھ کے روز ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبر پختونخوا کے ایک بیان مطابق خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت کے تحصیل سرائے نورنگ کی 5ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کے آثار پائے گئے تھے جس پر تصدیق کے لیے ان بچی کے فضلہ کے نمونے لیبارٹری تجزیہ کے لیے قومی ادارہ صحت اسلام آباد بھجوائے گئے جہاں تفصیلی تجزیہ کے بعد مرتب ہونے والی رپورٹ میں بچی میں پولیو کا شکار ہونے کی تصدیق ہوگئی ۔یوں سال رواں میںملک بھر میں پولیو کیسز مجموعی تعداد60جبکہ خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد45ہوگئی ہے جن میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی سب سے زیادہ تعداد بنوںسے ہے ۔
خیبرپختونخواپولیو کیس