نوشہروفیروز (آن لائن)محراب پور کے قریب خانواہن میں میں کارو کاری کے الزام نوجوان کو بیدردی سے قتل جبکہ اسی الزام میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق محراب پور کے قریب خانواہن میں کیلے کے باغ سے نوجوان بشارت ولد غلام شبیر سولنگی کی تشدد شدہ لاش ملی ، پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر کے مطابق نوجوان کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا گیاتاہم حتمی رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل وجہ معلوم ہوگی جبکہ اس نوجوان سے کارو کاری کے الزام میں ہنگورجہ کے قریب گاؤں دودل خان سولنگی میں نجف الدین سولنگی نے ساتھی کی مدد سے اپنی بیوی انور ی خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اورفرارہوگیا ۔کارو کاری میں قتل ہونے نوجوان بشارت کے چچا نے بتایا کہ میرے بھتیجے کو سراج سولنگی نے کارو کاری کے الزام میں ناحق قتل کیا ہے قتل کی اس دوہری واردات میں نا نوشہروفیروز اور نہ ہی خیرپور پولیس نے کوئی کارروائی کی نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا۔
کاروکاری /قتل