لوئر دیر کے ہوٹل ،ریسٹورنٹ کو رجسٹرڈ کرانے کیلیے ہدایات جاری

56

تیمرگرہ (آئی این پی ) صوبائی حکومت نے لوئر دیر کے ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کو رجسٹرڈ کرانے کے لیے ہدایات جاری کردی لا ئسنس حاصل نہ کرنے اور ہوٹلوں کو رجسٹرڈ نہ کرنے والوں کو بھاری جرمانہ او رہوٹلوں کے بجلی، گیس، اور پانی کے کنکشن کاٹنے کا وارننگ ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے ہوٹل / ریسٹورنٹ کے ایکٹ2013ء کے سیکشن 5کے سب سیکشن 1کے تحت لوئر دیر کے تمام ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کے مالکان کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ہدایت کی ہے کہ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کھولنے کے دوماہ کے اندر اندر ان کی رجسٹریشن اور لائسنس کے حصول کے لیے دا خلہ کرنا لازمی قرار دیا ہے اور ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس نوٹس کے جاری ہونے کے دس دنوں کے اندر اندر لائسنس اور رجسٹریشن کے حصول کے لیے سوات آفس میں اپلائی کریںمقررہ تا ریخ کے اندر اندر رجسٹریشن نہ کرنے اور لا ئسنس حا صل نہ کرنے والے ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ مالکان کوپہلے مرحلہ میں 10 ہزار روپے جرمانہ کیا جائیگا اگر اس کے بعد بھی وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے اور رجسٹریشن نہیں کی تو انہیں روزانہ کی بنیاد پر بیس ہزار روپے جرمانہ کیا جائیگا اگر ہوٹل مالکان 6مہنیوں تک پھر بھی رجسٹریشن نہ کرسکے تو پولیس اور مقامی ایڈ منسٹریشن کی ذریعے ان ہوٹل اور ریسٹورنٹ کی بجلی ، گیس اور پانی کے کنکشن کاٹ دیے جاسکتے ہیں اس فیصلے پرتیمرگرہ لوئر دیر کے ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ مالکان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لویر دیر پسماندہ علاقہ اور ہر قسم کی ٹیکسوں سے مبرا ہے ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کا ما لکان ٹیکسوں کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں ہوٹل اینڈریسٹورنٹ کے مالکان نے اس پر اہم اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔