ڈیرہ اسماعیل خان(آئی این پی ) زرعی تحقیقاتی ادارہ رتہ کلاچی کا کسانوں کی سہولت کے لیے مثبت اقدام،گندم،مکی،باجرہ اور چاول کی بریڈنگ پروگرام کا باقاعدہ آغاز۔تفصیلات کے مطابق ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ رتہ کلاچی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے کسانوں کی سہولت کے لیے گندم،چاول اور مکی کی بریڈنگ کو متعارف کرادیا ہے۔مکی اور چاول کی بریڈنگ پر تحقیقاتی کام کا اغازڈائریکٹررتہ کلاچی فارم عبدالمجیدخان بابڑ کی زیرنگرانی سرانجام پایا۔ایس اراو محمد یاسر خان نے مکی و باجرہ،ڈاکٹرابن امین خلیل نے گندم جبکہ ڈاکٹر محمد اسحاق نے چاول کی بریڈنگ سرانجام دی۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر عبدالمجید خان بابڑ نے اپنی تحقیاتی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ علاقے میں وسیع پیمانے پر گندم ، چاول اور مکی کی کاشت کی جاتی ہے۔اور گندم،چاول اور مکی کی بریڈنگ سے نئی اور ترقی دادہ اقسام کی ایجاد اور علاقے میں زراعت سے وابستہ افراد کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ رتہ کلاچی جو کہ خیبر پختونخواہ کے انتہای جنوب میں واقع ہے نی اقسام کی ایجاد سے علاقہ کی قسمت بدلی جا سکتی ہے۔نی اقسام کی ایجاد اور تحقیق سے زرعی خود کفالت حاصل کی جا سکتی ہے علاقے کی بیشتر آبادی زراعت پر انحصار کرتی ہے جس سے غربت اور بے روزگاری میں کمی واقع ہوگی۔ ڈائریکٹر رتہ کلاچی نے زرعی سانسدانوں کو اپنے مکمل تعاون کی یقیں دہانی کرائی۔