سیاحوں کیلیے باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ نئے سیاحتی مقامات بنے گے

64

پشاور (آئی این پی )سینئر صوبائی وزیر سیاحت، کھیل ، ثقافت ، آثارقدیمہ، میوزیم و امور نوجوانان عاطف خان نے کہا کہ حکومت نے ملاکنڈ ڈویژن کیلیے 2 ارب کا بجٹ رکھا ہے اس کے علاوہ ورلڈ بینک کے تعاون سے بھی سیاحتی مقامات کو جانے والی سڑکوں کی تعمیرو مرمت کی جائے گی ، دیر، سوات ، بونیر اور کوہستان میں سیاحوں کیلیے باقاعدہ مکمل پلائننگ کے ساتھ نئے سیاحتی مقامات بنائے جائینگے جس میں سیاحوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم ہونگی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاکنڈ ڈویژن سے آئے ہوئے ممبران قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ممبرا ن قومی اسمبلی محمد بشیر خان ، محبوب شاہ،صاحبزادہ صبخت اللہ، ممبران قومی اسمبلی میں محمد اعظم خان ، ریاض خان ، وزیر زادہ، لیاقت علی ، ہمایون خان ، شرافت علی ،وزیر مال و آمدنی شکیل احمد،سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت کامران رحمان ، چیف پلائننگ آفیسر آصف شہاب ،منیجنگ ڈائریکٹرٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا جنید خان ریسرچ کنسلٹنٹ یو این ڈی پی محمد عمیر اور دیگر شخصیات موجود تھیں ، سینئر صوبائی وزیر عاطف خا ن نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں ٹورازم زون بنائے جا رہے ہیں جس میں صرف ایک ہی ادارے کا قانون لاگو ہو گا ان زونز میں ہر ہوٹل ، اسپتال ، پیڑول پمپ ، آرام گاہ ، سیاحتی مقام ہر جگہ کا تعین ہو گا کسی کو اپنی مرضی سے جگہ جگہ پر ہوٹلز بنانے کی اجازت نہیں ہو گی ، کمراٹ اور ناران میں جگہ جگہ بغیر کسی پلائننگ کے ہوٹلز تعمیر کیے گئے ہیں جن کی نکاسی آب کا نظام نہیں ہے اور سارا گندا پانی دریا میں جا رہا ہے ، اس کیلیے مکمل پلائننگ کی ضرورت ہے ، ٹورازم زون کی تعمیر میں کنسلٹنٹ کی خدمات لی جائینگی تاکہ باقاعدہ ایک پلائننگ کے ساتھ زونز تعمیر کیے جائیں، اس کے علاوہ ایکو ٹورازم ویلی کیلیے بھی پلائننگ جاری ہے ،جس میں مقامی آبادی کی ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے بحال کیا جائے گا ، کیونکہ زیادہ تر سیاح سیاحتی مقامات پر مقامی ثقافت اور وہاں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کو ترجیح دیتے ہیں، ایکو ٹورازم ویلی میں مقامی آبادی کو فنڈز فراہم کرکے وہاں ان کے گھروں میں ایک یا دو کمروں پر مشتمل گیسٹ ہائوسز بنائے جائینگے جہاں مقامی آبادی کو روزگار بھی ملے گا اور یہی لوگ باقاعدہ ٹریننگ کے بعد پھر سیاحوں کو اپنے علاقے اور سیاحتی مقامات کی سیر کرا سکیں گے ، حکومت صوبے میں 1 ہزار کھیلوں کے میدان بنا رہی ہیں اگر ملاکنڈ ڈویژن میں ایسے مقامات ہیں جہاں کھیل کے میدان کیلیے دس ، بیس کنال یا اس سے زیادہ جگہ موجود ہے تو ان کا تعین کیا جائے جس پر کام کرکے اسپورٹس گرائونڈ تعمیر کیے جا سکتے ہیں۔