آپ دن بھر میں کتنا فولاد کھا جاتے ہیں؟

360

حکیم طاہر محمود

اگر کوئی آپ سے پوچھے کہ آپ ہر روز کتنی مقدار میں لوہا کھاتے ہیں تو شاید آپ اس پر ہنسنے لگیں ۔ مگر یہ بالکل سچائی ہے کہ آپ روزانہ اپنی غذا میں لوہا بھی کھاتے ہیں ، اگر بد قسمتی سے آپ نے ایسی غذا کا اپنے لیے انتخاب کر لیا جس میں لوہے کی مقدار نفی کے برابر ہے ، تو آپ یقین کیجئے کہ آپ زیادہ دیر تک تندرست اور صحت مند نہیں رہ سکتے ۔ ہم میں سے ہر ایک کو اتنے لوہے کی ضرورت ہے جتنا کہ دو انچ لمبی کیل تیار کرنے میں خرچ ہوتا ہے ، تو بھی یہ مقدار اتنی ضروری ہے کہ اگر یہ حاصل نہ ہو تو ہم جلد بیمار ہو کر اس دنیا سے کوچ کرنے کی تیاری کرنے لگیں ۔
ماہرین کا خیال ہے کہ ایک معمولی جوان کے لیے کم سے کم15ملی گرام لوہا ہر روز چاہیے ۔ عورتوں خصوصاً دودھ پلانے والی مائو ں اور بچوں کو اس سے بھی زیادہ لوہے کی ضرورت رہتی ہے ۔ حمل کا بچہ اپنی ماں کے جسم میں سے کافی لوہا نکال کر اپنے لیے جمع کرتا ہے ۔ ماں اپنی ضرورت میں سے اسے بچا کر دے سکے یا نہیں ، اس سے اسے واسطہ نہیں ۔ اسے تو اپنے جسم کی نشوو نما کے لیے لوہا چاہیے ۔ اس لیے جن حاملہ عورتوں کو پوری خوراک نہیں ملتی ، وہ لوہے کی کمی کے باعث اینمیا کا شکار ہو جاتی ہیں ۔ یاد رکھیے کہ پیدائش کے وقت کسی بھی بچے کو اپنی جوانی کی عمر سے تین گنا لوہا درکار ہوتا ہے ۔
مختلف غذائوں میں فولاد کی مقدار:
اناج ، دالوں ، انڈوں ، پھلوں اور پتے دار سبزیوں سے مناسب مقدار میں لوہا مل جاتا ہے ۔لیکن مشینی چاولوں اور بھوسی نکالے ہوئے آٹا میں اس کی مقدار بہت کم رہ جاتی ہے کیونکہ لوہا ان کے باہر کے حصے میں ہی پایا جاتا ہے ۔ اب دیکھیے کس غذا میں کتنا لوہا آپ لے رہے ہیں ۔
1۔ ہر ایک سو گرام چاول( اتھ سے کٹے ہوئے) میں پونے تین ملی گرام ، 2۔ مشینی چاول میں ایک ملی گرام 3۔ مکئی کے آٹے میں5ملی گرام 4۔ گہیوں کا آٹا( بھوسی والا)7 ملی گرام 5 میدہ ایک ملی گرام چنا اور اڑد9ملی گرام 6 سویابین11 ملی گرام 7 لال چولائی21 ملی گرام 8دھنیا،10 ملی گرام 9۔ پالک5ملی گرام 10۔میتھی16 ملی گرام 11۔کریلا9 ملی گرام 12۔ بھنڈی 13۔ پیاز 14۔ گاجر ڈیڑھ ملی گرام