تخم ملنگا

893

مہرالنساء
تخم ملنگا ایک طاقت ور، غذائی نیوٹریشن مہیا کرنے والا بیج ہے جو کہ تلسی کے پودے سے نکلتا ہے یہ بیج پروٹین کا خزانہ ہے۔ آپ تخم ملنگا کو جانتے ہوں گے ایسے مشروبات کو خوبصورت بنانے کے لیے یہ ایک ضروری شے سمجھا جاتا ہے۔ بلاشبہ تخم ملنگا مشروبات کو فریش اور تازگی کا احساس دینا ہے آج کل ان کا استعمال عام کیا جا رہا ہے اور جیسے جیسے گرمیاں آئیں گی مشروبات میں ان کا استعمال بڑھ جائے گا کیونکہ یہ گرمی کا توڑ بھی ہے مارکیٹ میں بھی آج کل کچھ مشروبات ملتے ہیں جن میں تخم ملنگا شامل کیا گیا ہوتا ہے۔ آج تخم ملنگا کے صحت کے حوالے سے فوائد جانتے ہیں۔
تخم ملنگا بہت مفید بیج ہے جس کے بہت سے فوائد ہیں سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کے اندر اومیگا 3 فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے۔ تخم ملنگا بیج اصل میں الفالینوٹیک ایسڈ (ALA) ہوتا ہے جو کہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کی ایک قسم ہے۔ یہ قسم زیادہ تر پودوں میں پائی جاتی ہے۔ یہ اومیگا فیٹی ایسڈ انسان کے جسم میں جا کر دو اور طرح کے اومیگا فیٹی ایسڈ میں تقسیم ہو جاتا ہے جن میں سے ایک ای پی اے (EPA) ہے اور دوسرا ڈی ایچ اے (DHA) ہے۔ آپ اکثر بچوں کے دودھ میں لکھا دیکھا ہوگا کہ اس میں DHA شامل ہے تو یہ اس لیے لکھا ہوتا ہے کیونکہ یہ انتہائی مفید فیٹی ایسڈ ہے۔ تخم ملنگا کی سب سے خاص خصوصیت یہ ہے کہ یہ پانی جذب کر لیتا ہے اور اپنے وزن سے دس گنا تک پانی جذب کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔ پانی جذب کرکے یہ ایک جل یا جیلی جیسی شکل اختیار کر لیتا ہے۔
تخم ملنگا دل کے لیے بہت مفید ہے چونکہ اس کے اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے اس لیے نیوٹرشنٹ کے مطابق یہ دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔
تخم ملنگا خون میں موجود شوگر کو کنٹرول کرتا ہے جدید تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر تخم ملنگا کو اپنی ڈائٹ میں شامل کیا جائے تو یہ جسم میں انسولین کا کام بہتر کرتا ہے اور خون میں موجود شوگر کو جذب کرنے میں انسولین کی مد کرتا ہے ہاضمے میں مفید تخم ملنگا کے اندر فائبر موجود ہوتا ہے اس کا صرف دو چمچ انسان کے جسم کی روزانہ کی بنیاد پر فائبر کی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔ یہ ایک ایسا فائبر ہے جو کہ پانی جذب کرتا ہے اس لیے ہاضمے میں مدد دیتا ہے اس کو کھانے سے پیٹ بھرا بھرا بھی لگتا ہے۔
تخم ملنگا کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ گرمی کا توڑ ہے، پیٹ کو ہلکا رکھتا ہے وزن کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے بھوک لگے پر اس کو کھالیں تو پیٹ بھرا ہوا لگتا ہے اور انرجی بھی خوب دیتا ہے اس لیے نیوٹریشنٹ اس کو روزانہ کی بنیاد پر لینے کا مشورہ دیتے ہیں۔
تخم ملنگا کو استعمال کرنے کے چار بہترین طریقے:۔
۱۔ تخم ملنگا آپ ڈائریکٹ ایسے کھانوں میں شامل کرسکتے ہیں جیسے کہ دہی، سوپ میں ڈالیں اور لطف اندوز ہوں۔
۲۔ آپ اس کو پانی میں بھگو کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ چوتھائی کپ تخم ملنگا ایک کپ پانی میں شامل کریں اور پندرہ منٹ بعد جب اس کی جیلی بن جائے تو اس کو کھانوں میں ڈال کر استعمال کریں جیسے کہ کسٹرڈ میں ڈالیں، شربت، فالودے میں رنگین جیلی بناکر ڈالیں اور گرم موسم میں لطف اندوز ہوں۔
۳۔ تخم ملنگا کی دودھ کے ساتھ پڈنگ بنائیں، چوتھائی کپ تخم ملنگا کو ایک کپ دودھ میں ڈالیں، چینی ملائیں اور ڈرائی فروٹس ملائیں اور صبح صبح ناشتے میں کھائیں۔
۴۔ تخم ملنگا کو دال، دلیہ، پورج میں شامل کریں اور ان کی غذائی خصوصیات میں اضافہ کریں۔