کورونا وائرس، علی بابا کے مالک کا پاکستان کے لئے بڑا اعلان

605

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ علی بابا کے مالک نے پاکستان کو 5لاکھ ماسک اور 50ہزارٹیسٹنگ کٹس دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ چینی حکومت پاکستان کی بہت امدادکرنے جارہی ہے۔

چینی حکومت پاکستان کی بہت زیادہ مدد کرنے جا رہی ہے، دس اسکینر، بیس ہزارٹیسٹ کٹس پاکستان کل پہنچ گئیں، سو کے قریب وینٹی لیٹرز چین کی طرف سے مل جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے ڈاکٹر ظفر مرزا اور ڈاکٹر معید یوسف کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ اسکینر، تھرمل گنز سے مسافروں کو چیک کیاجارہاہے، تفتان،چمن،خیبر میں 3سو کمروں کا قرنطینہ قائم کرنے جارہے ہیں، اگلے 2دن میں مزید علاقوں میں قرنطینہ کے قیام کا فیصلہ کیاجائے گا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ صوبوں نے اپنے نظام کو کافی حد تک بہتر بنایاہے، کوشش ہے ہر ایک مریض ایک ہی کمرے میں ہو، گورنراسٹیٹ بینک سے بات ہوئی ہے، ون ونڈوپالیسی کے تحت اسٹیٹ بینک کام شروع کرے گا۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ بیجنگ میں قائم ایمبیسی میں منگل کے دن سے کام شروع ہوگا، چینی حکومت پاکستان کی بہت امدادکرنے جارہی ہے، 10 اسکینر،20ہزارٹیسٹ کٹس پاکستان کل پہنچی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ علی بابا کے مالک کی طرف سے5لاکھ ماسک،50ہزارٹیسٹنگ کٹس ملیں گی جبکی چین کی جانب سے وینٹی لیٹرزسے متعلق کل تک فیصلہ کیا جائیگا، 100 کے قریب وینٹی لیٹرزچین کی طرف سے مل جائیں گے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ آئندہ جمعرات تک چین،پاکستان کے درمیان جہازوں کا پل بنادیاجائے گا، جہازوں کے ذریعے چین پاکستان،پاکستان سے چین سامان آتاجاتارہے گا۔