کوروناوائرس ویکسین کی جانچ کا عمل شروع

200

آسٹریلیا: شہر میلبورن میں طبی ماہرین نے کوروناوائرس کے خلاف کچھ عرصہ قبل ویکسین تیار کی تھی جسے اب جانچنے کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں میڈیکل کمیونٹی کی جانب سے تیار کردہ کوروناوائرس ویکسین کو جانچنے کا پہلا پرحلہ شروع کیا جارہا ہے۔

کامن ویلتھ سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن(CSIRO) کے حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین کی جانچ کا تجربہ نیولے پر کیا جائے گا جس کے بعد ویکسین کی کلینکل ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

ماہرین نے مزید کہا ہے کہ نتائج جو بھی ہوں، اُس سے قطع نظر ویکسین ایک سال تک عوام کو دستیاب پھر بھی نہیں ہوسکے گی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5,200 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 27 ہے۔