ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار

15

ملک کے ایک اور ڈاکٹر پروفیسر جاوید  کورونا وائرس کا شکار  ہوگئے ہیں ۔

 پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن  کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد کے مطابق ڈاکٹر جاوید ، نان کان حلق کے اسیشلسٹ کنسلٹنٹ ہیں ان کا پشاور سے تعلق ہے ۔

 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا رزلٹ پازیٹیو انے کے بعد سے پشاور کے اسپتال مین ائی سی یو میں ہیں ۔ ان کے پیپھڑوں کو وائرس سے 70 فیصد نقصان پہنچ چکا ہے اور ان کی طبیعت تشویشناک ہے ۔ پی ایم اے کے سیکریٹری ڈاکٹر قیصر سجاد نے پروفیسر جاوید کی صحتیابی کے لیے سب سے دعا کی اپیل کی ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ کے سابق صدر ڈاکٹر عبد القادر سومرو پیر کے روز انڈس اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

 ڈاکٹر عبد القادر سومرو کورونا کے مریضوں کے علاج میں مصروف تھے اور اسی دوران وہ بھی کورونا سے متاثر ہو ئے اور کئی روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد پیر کے روز خالق حقیقی سے جا ملے ۔ ڈاکٹر عبد القادر سومرو اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے ناظم ، پاکستان اسٹیل مل اسپتال کے چیف میڈیکل آفیسراورفریدہ یعقوب اسپتال کے ایم ایس رہ چکے ہیں ۔