غذائی قلت، 5 کروڑ افراد فاقہ کشی کا شکار ہوسکتے ہیں

195

اکنامک کمیونٹی برائے مغربی افریقہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث غذائی قلت سے 5 کروڑ افراد فاقہ کشی کا شکار ہوسکتے ہیں۔

اکنا مک کمیونٹی برائے مغربی افریقہ  کی رپورٹ کے مطابق وبائی مرض کے اثرات سے جون اور اگست 2020 کےدرمیان کھانے کی عدم فراہمی ، نا مناسب خوراک اور غذائی قلت کےخطرے سے دوچار افراد کی تعداد 17 ملین سے بڑھ کر 50 ملین یعنی (5 کروڑ) افراد تک پہنچ سکتی ہے۔

Food Supplement Could Ease Malnutrition in Millions of Children ...

برطانیہ میں واقع چائلڈ پروٹیکشن  کے ایک وقف اور آٹھ عالمی سماجی تنظِموں نےمشترکہ بیان میں اس بات کا  خطرہ ظاہر کرتےہوئے کہا ہےکہ کورونا کے باعث مغربی افریقی ممالک میں 1 کروڑ 70 لاکھ  تا 5 کروڑ کےدرمیان افراد فاقہ کشی اور نا مناسب خوراک سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

بیان میں  مزید کہا گیا کہ غذائی تحفظ کی دور حاضر میں شدید ضرورت ہے بصورت دیگر فاقہ کشی  کی صورت حال سنگین ہوجائے گی ۔