سمندری خوراک انسانوں میں بیماریوں کا باعث

181

عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کے نتیجہ میں سمندری جانوروں اور ان کو بطور خوراک استعمال کرنے کے باعث انسانوں میں بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔

 یہ بات ورلڈ کنزرویشن کانگریس کے موقع پر دنیا کے 12 ممالک سے تعلق رکھنے والے 80 ماہرین کی تیار کردہ رپورٹ میں بتائی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم سب کو یہ بات اچھی طرح معلوم ہے کہ ہماری زمین کا انحصار سمندروں پر ہے اور انہی کی وجہ سے ہم سانس لیتے ہیں لیکن یہ جانتے ہوئے بھی ہم سمندروں کو آلودہ کر رہے ہیں۔ 1970ء کی دہائی سے اب تک عالمی حدت میں اضافہ کا 93 فیصد سمندروں نے جذب کیا ہے۔ اس صورتحال کے منفی نتائج بڑے پیمانے پر سامنے آ سکتے ہیں۔

 واضح رہے کہ امریکی جزائر ہوائی میں ہونے والی اس کانفرنس میں دنیا بھر سے 9 ہزار مندوبین اور ماحولیاتی ماہرین نے شرکت کی ہے۔