سرینا ولیمز کا گرینڈ سلام میں فتوحات کا عالمی ریکارڈ قائم

92

شہرہ آفاق امریکن ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے گرینڈسلام ٹورنامنٹس کی تاریخ میں زیادہ فتوحات کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، سرینا نے یو ایس اوپن میں یروسلاوا کو ہرا کر گرینڈسلام کیریئر کی 308 ویں فتح حاصل کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔

 انہوں نے سوئس سٹار راجر فیڈرر کی گرینڈسلام میں 307 فتوحات کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا، سرینا نے اس سے قبل خواتین ایونٹس کی تاریخ میں 307 فتوحات حاصل کر کے مارٹینا کا ریکارڈ توڑا تھا۔ سرینا نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ خواتین کے بعد مردوں کا ریکارڈ توڑنا میری زندگی کا یادگار لمحہ ہے اور اس کارنامے پر مجھے جتنی خوشی ہوئی ہے میں اسے الفاظ میں بیاں نہیں کر سکتی۔ ماضی کے ریکارڈز توڑنا اور نئے ریکارڈز بنانے پر لطف اندوز ہو رہی ہوں اور اب اگلا ہدف یو ایس اوپن جیت کر سٹیفی گراف کے زیادہ گرینڈسلام ٹائٹلز جیتنے کا ریکارڈ توڑنا ہے۔