پاکستان اور بھارت کے درمیان ویمن کرکٹ سیریز ملتوی

175

بھارتی حکام کی کھیلوں میں ہٹ دھرمی میں جاری ، پاک بھارت ویمن کرکٹ سیریز ایک بار پھر نہ کھیلی جا سکی۔

پاکستان اور بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز 7 ستمبر سے23ستمبر تک متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں کھیلا جانا تھی تاہم بھارتی حکام کی عدم دلچسپی کے باعث اس سیریز کا انعقاد نہ ہوسکا۔پی سی بی کی جانب سے بھارتی حکام کو اس بارے میں مختلف اوقات میں خط لکھے گئے لیکن بھارتی نے سیریز کھیلنے یا نہ کھیلنے بارے کوئی واضح جواب نہیں دیا۔سیریز (آج) سات ستمبر سے شروع ہونا تھی لیکن کوئی جواب نہ ملنے کے باعث پی سی بی نے سیریز ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی ہٹ دھرمی کےبارے میں آئی سی سی حکام کو خط لکھ دیا۔خط میں میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی بھارت کو پابند کرے کہ وہ سیریز کھیلنے یا نہ کھیلنے بارے واضح جواب دے۔ دونوں ممالک کی وویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان ملتوی ہونے والی سیریز کی نئی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ ملتوی ہونے والی ون ڈے سیریز کے میچز آئی سی سی ورلڈ کپ کوالفیائنگ رانڈ کا حصہ تھے ۔