پاکستان کیخلاف سیریز، ویسٹ انڈیز کا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان

184

پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ۔جارحانہ اوپنر کرس گیل کو ڈومیسٹک کرکٹ نہ کھیلنے کی پاداش میں ڈراپ کر دیا گیا۔ویسٹ انڈیز کے پندرہ رکنی ون ڈے اسکواڈ کی قیادت آل راؤنڈر جیسن ہولڈر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ اندیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹونٹی میچز 23 ، 24 اور27 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے میچز 30 ستمبر ،2 اور5 اکتوبر کو ہوں گے ۔ویسٹ انڈیز کے 15 رکنی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے لئے کرس گیل  کوڈراپ کردیا گیاجبکہ لینڈل سمنز فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں۔

پندرہ رکنی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں کپتان کارلوس بریتھ ویٹ ، سیمؤیل بدری، ڈیوین براوو، جانسن چارلس ، آندرے فلیچر، جیسن ہولڈر ، ایوین لیوئس ، سنیل نرائن ، کیرن پولارڈ ، نکولس پورن ، راومین پوول ، آندرے رسل ، مارلون سیمیولز، جیروم ٹیلر اور والٹن شامل ہیں ۔ون ڈے اسکواڈ میں سلیمان بین ، کارلوس بریتھ ویٹ ، کریگ بریتھ ویٹ ، دیرن براوو، جوناتھن کارٹر، جانسن چارلس، شینن گبریل ، جوزف، ایوین لوئس ، سنیل نرائن ، ایسلے نرس ، کیرن پولارڈ دنیش رام دین اور مارلون سیموئیل شامل ہیں ۔