سینٹر اسحاق ڈار کی افغانستان میں تعینات سفیر سید ابرار حسین سے ملاقات 

238

وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار سے پاکستان کے افغانستان میں سفیر سید ابرار حسین نے ملاقات کی۔

منگل کو اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں انہوں نے وفاقی وزیر کو افغانستان کی صورتحال سے آگاہ کیا اور پاکستان میں افغانستان کی سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے افغانستان کے ساتھ تجارت کو بڑھانے کے حوالے سے تجاویز بھی دیں۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کے حوالے سے باضابطہ طور پر تجاویز پیش کرنے کے لئے کہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔