کرغزستان میں چینی سفارتخانے پر حملے میں ملوث دہشت گرد گروپ کی شناخت

190

شام میں سرگرم جباحت النصرہ گروپ چینی سفارتخانے پر حملے میں ملوث ہے ، کرغزستان

کرغزستان میں چینی سفارتخانے پر حملہ کرنے والے دہشت گرد گروپ کی شناخت ہوگئی ۔ کرغزستان کے سیکیورٹی اداروں کی جان سے منگل کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شام میں جباحت النصرہ گروپ کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کرنے والے یغور دہشتگرد چینی سفارتخانے پر حملے میں ملوث ہیں ۔ حملہ آور کا تعلق ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ سے بتایا گیا ہے ۔

گزشتہ ہفتے ایک گاڑی میں ہونے والے خودکش حملہ کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے ،خودکش حملہ آور نے سفارتخانے کے مغربی دروازے کی جانب اپنی گاڑی کھڑی کرتے ہوئے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا تھا