بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ نے کہا ہے کہ سارک سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’ٹویٹر‘‘ پر اپنے بیان میں کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کے سارک سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے دورہ پاکستان کے حوالے سے تاحال کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ترجمان کا کہنا تھاکہ اس قسم کے دورے کا فیصلہ اور اعلان وقت سے پہلے نہیں کیا جاسکتا ۔وکاس سوراپ کا بیان پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے کے اس بیا ن کے بعد آیا ہے جس میں انھوں نے کہاکہ تھاکہ وزیراعظم نریندر مودی سارک سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے دورہ پاکستان کے خواہش مند ہیں۔