وفاقی وزیربرائے ہوابازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ چینی اورآٹے کےبحران میں ن لیگ بھی ملوث ہے۔
نجی چینل سےگفتگو کرتے ہوئے غلام سرور نے کہا کہ اپوزیشن کوصبرسےکام لیناچاہیے،چیئرمین نیب ان کااپنالگایاہواہے،اپوزیشن کو کورونا پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ، کمزوریوں پر چاہے تنقید ضرور کریں، پارلیمنٹ اجلاس میں اپوزیشن کےروایتی کردارپرافسوس ہوا۔
انہوں نےمزید کہا کہ کرپشن ہی میاں صاحبان کاکاروبار ہے، گلگت بلتستان کامحدودفضائی آپریشن پہلےسےجاری ہے ،ہرشہری کوماسک پہن کےباہرنکلناچاہیے،جونہ پہنےاس پرایکشن ہوناچاہیے۔