ٹرین آپریشن بحال نہ ہوا تو ریلوے کا مالی خسارہ برداشت سے باہر ہوجائیگا

84

فیصل آباد(جسارت نیوز) ریلوے پریم یونین کے مرکزی رہنما خالد محمود چودھری نے متنبہ کیا ہے کہ ٹرین آپریشن بحال نہ ہوا تو ریلوے کا مالی خسارہ برداشت سے باہر ہوجائے گا اور ریلوے کا دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا ہونا مشکل ہوجائے گا۔پاکستان میں سفر کے لیے ریلوے سستا ترین ذریعہ ہے،عید پر ٹرین آپریشن بحال نہ کیا گیا تو لاکھوں شہری اپنے پیاروں کے ساتھ عید نہیں منا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح تجارتی سرگرمیوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا ہے اسی طرح سینٹی ٹائزر گیٹ اور دیگراحتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے فوری طور پر ٹرین آپریشن بھی بحال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے مقابلہ میں پوری قوم متحد ہے ۔ وبا اللہ کی طرف سے آزمائش اور امتحان ہے ، مسلم اور غیر مسلم سب ہی متاثر ہیں ۔ احتیاطی تدابیر کے لیے تحفظات کے باوجود قوم نے تعاون کیاہے اب جبکہ لاک ڈائون میں عملاً پابندیاںختم ہورہی ہیں اس لیے ٹرین آپریشن کو بھی بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔