بیس پاکستانی عازمین حج وفات پاگئے

255

 اب تک سامان گم ہونے کی530،کھاناغیرمعیاری ہونے کی65شکایات موصول ہوئیں

سرکاری اسکیم کے ذریعے حج کا فریضہ انجام دینے والے 20 پاکستانی عازمین حج وفات پا گئے، حج مشن اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 1234 ہے۔ سعودی عرب پہنچے والے پاکستانی عازمین حج کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 420 ہو گئی۔

ذرائع کہ مطابق 340 مریض سعودی عرب کے اسپتالوں میں منتقل کر دیے گئے ۔جب کہ عازمین کے سامان گم ہونے کے حوالے سے اب تک 530 شکایات درج کی گئیں جن میں سے 494 شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے عازمین کا سامان واپس دلوا دیا گیا جبکہ 24 شکایات پر کارروائی جاری ہے۔سعودی عرب میں موجود وفاقی حکومت کے اعلیٰ حکام کو خوراک کا معیار بہتر نہ ہونے کی 62 اور تاخیر سے کھانا ملنے کے سلسلے میں کچھ شکایات موصول ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک سرکاری اسکیم کے تحت 71 ہزار 512 جبکہ پرائیویٹ اسکیم کے تحت 62 ہزار 908 عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔