یمن میں امریکی فضائی حملے ، القاعدہ کے 13جنگجو ہلاک

189

یمن کے صوبے شبوا میں امریکی فضائی کارروائی میں القاعدہ کے 13ارکان مارے گئے

امریکی سینٹرل کمانڈ حکام کا کہناہے کہ 24 اگست سے لیکر 4ستمبر کے دوران مرکزی یمن کے شبواہ نامی علاقوں میں فضائی حملے کیے گئے۔تاہم ان کاروائیوں میں اس بات کا انکشاف نہیں کیا گیا کہ کس طرح سے القاعدہ کے ہنماؤں کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا اور نہ ہی ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر کی گئی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق یمن کے جزیرہ نما عرب علاقے میں اس طرح کی کاروائیوں سےدہشت گردوں کے نیٹ ورک دباؤمیں ہےجب کہ اس قسم کی کاروائیاں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو امریکی افراد، اندرون ملک، یا پھر اتحادیوں کے خلاف حملے کی منصوبہ سازی کرنے یا پھر نشانہ بنانے سے باز رکھیں گے۔

واضح رہے یمن آج کل خانہ جنگی کا شکار ہے جہاں سعودی عرب کی حمایت یافتہ حکومت حوثی باغیوں سے بر سر پیکار ہے۔

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس تنازع میں اب تک تقریبا چھ ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔تقریباً 25 لاکھ یمنی خانہ جنگی کے سبب بے گھر بھی ہوئے ہیں