وزیراعظم آزادکشمیر کا علماکرام و مشائخ کے اعزاز میں افطار ڈنر

133

مظفرآباد(صباح نیوز)وزیراعظم آزادکشمیر راجا محمد فاروق حیدرخان نے علما و مشائخ کے اعزاز میں افطار ڈنرکا انعقاد کیا ۔اس موقع پر طے پایا کہ کوروناوائرس کے پیش نظر محدود پیمانے اعتکاف کی اجازت ہوگی، یوم شہادت سیدناعلی کرم اللہ وجہ پر جلوس واجتماعات لیلۃالقدر کے اجتماعات سمیت ہر قسم کی مجالس پر پابندی ہوگی جملہ مسالک نے اس فیصلے پر اتفاق کیا جو شہروں و قصبوں پر یکساں نافذ العمل ہوگا ۔وزیر اعظم نے تجویز دی کہ عید کے ایک سے زایداجتماعات منعقد کیے جائیں تاکہ سماجی فاصلہ برقرار رہے۔ مولانا قاری عبدالماجد نے مطالبہ کیا کہ یکم جون2020ء سے دینی مدارس و مکاتب کو کھولا جائے، مساجد کے ائمہ،موذنین،خدام اور مدارس کے معلمین کو پیکج دیا جائے جسے وزیر اعظم نے حکومتی اجلاس میں مشاورت کے بعد حل کرنے کا یقین دلایا۔افطار ڈنر جے یو آئی کے مولاناقاری عبدالماجد خان اور وفاق المدارس العربیہ کے مولانا سید عدنان علی شاہ، مولاناقاضی محمودالحسن اشرف،مرکزی جمعیت اہلحدیث کے راہنما مولاناذاہداثری،تنظیم المدارس کے پیر سیدنذیرحسین گیلانی،جماعت اہلسنت کے سربراہ صاحبزاہ حمیدالدین برکتی، مولانا الطاف سیفی، علامہ پرویز قریشی مرکزی انجمن جعفریہ کے سربراہ سید شبیر حسین بخاری،وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ طالب حسین ہمدانی سمیت ریاستی بیوروکریسی نے شرکت کی۔اجلاس میں کشمیر کی آزادی اور Covid_19 کے خاتمے کے لیے دعا کی گئی۔