مصر میں بس اور ٹرین کے حادثات میں 27افراد ہلاک 

219

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں مسافربسوں کے درمیان تصادم اور ایک ٹرین کے پٹری سے اتر جانے کے دو مختلف واقعات میں 27فراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بسوں کا حادثہ وائض الجدید صوبے میں پیش آیا۔وزارت صحت کے مطابق یہ واضح نہیں کہ اس حادثے میں کتنے افراد ہلاک ہوئے۔

خیال رہے کہ مصر میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہے جہاں سڑکوں کی حالت بہت اچھی نہیں جبکہ ٹریفک قوانین پر بھی پوری طرح عمل درآمد نہیں ہوتا۔2002 میں ٹرین کے اندر ایک گیس سلینڈر پھٹنے اور اس کے نتیجے میں آگ لگنے سے361 افراد ہلاک ہوئے تھے۔